اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے شہر کے تمام اسپتالوں کو خط لکھا ہے اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسپتال ایچ آئی وی پازیٹو مریضوں کا علاج نہیں کر رہے، تمام اسپتال ایچ آئی وی کے مریضوں کو دیگر مریضوں کی طرح علاج فراہم کریں۔
خط میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی اس سلسلے میں تکنیکی معاونت کے لیے تیار ہیں۔
ہیلتھ کیئر اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے پرائیویٹ اسپتالوں نے ایچ آئی وی مریض داخل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ ایچ آئی وی کے مریض شکایات کے لیے اتھارٹی سے رابطہ کریں، شکایت کنندہ کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔