• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکلون سے متعلق بھارت سے رابطہ نہیں، دفتر خارجہ

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ سائیکلون سے متعلق میری معلومات کے مطابق بھارت سے رابطہ نہیں، طوفان کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیڈ ادارہ ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ری نیوایبل انرجی پر مشترکہ ایکشن پلان پر دستخط کیے جائیں گے، پاک ایران کا 17 جون کو 2 روزہ دوطرفہ سیاسی و تجارتی امور پر مذاکرات کا تیسرا دور تہران میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ کریں گے، پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعاون پر اسلام آباد میں آج مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ٹی ٹی پی کے شمالی افغانستان منتقلی کی خبر پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی قائم مقام حکومت سے دہشت گردی کے تدارک کے لیے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ مملکت خارجہ کے دورہ یورپ میں جی ایس پی پلس ایجنڈے کا حصہ ہے، یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں، ہمارے اکاؤنٹس کے مطابق نیب کے ذمے وزارت خارجہ کی کوئی رقم واجب الادا نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی خام تیل اور اس کی مصنوعات کی عالمی منڈیوں سے درآمد ضروری ہے، روس سے پاکستان نے خام تیل گہرے مذاکرات اور ڈیل کے بعد منگوایا، پاکستان کو اپنی توانائی کے تحفظ کے لیے اقدامات اختیار کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، روس سے خام تیل و مصنوعات کے لیے معاہدہ روسی وزارت پیٹرولیم سے ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کے دورہ عراق میں چند معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، عراقی حکومت نے رضامندی ظاہر کی کہ پاکستان نجف میں جلد قونصل خانہ کھولے گا، پاکستان اور عراق کے درمیان فری سروس شروع کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید