• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آذربائیجان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق


پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی ایئر لائن اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کر رہی ہے، آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستانی باسمتی چاول باکو میں بھی دستیاب ہوں گے۔

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روسی زبان میں بات چیت سے مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار سرپرائز دیا۔

شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے روسی زبان میں گپ شپ کی۔

قومی خبریں سے مزید