پاکستان سے مکہ مکرمہ تک کا پیدل سفر کرنے والے عثمان ارشد کو حج ویزا مل گیا۔ عثمان نے پاکستان سے سعودی عرب کا سفر 6 ماہ 13 دن میں طے کیا۔
اوکاڑہ سے 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے نوجوان مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ عثمان ارشد نے پاکستان سے سعودی عرب کا سفر 6 ماہ 13 دن میں طے کیا۔
عثمان ارشد ایران، متحد عرب امارات اور بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
پاکستانی نوجوان نے چھالے بھرے پاؤں سے راستہ طے کرتے ہوئے سرزمین حجاز کیلئے سفر جاری رکھا۔
پاکستان حج مشن کی کوششوں سے عثمان ارشد کو حج کا ویزا مل گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ عثمان ارشد نوجوانوں کےلیے ایک منفرد مثال ہے۔
سعودی حکومت نے عثمان کے حج ویزہ کے اجراء میں اہم کردار ادا کیا، عثمان کو عازمین حج کے سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہرا دیا گیا۔
حج مشن عازمین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔