• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی سٹی میں 4ہزارسے زائد ائیرکنڈیشن نصب ہونے کا انکشاف

حب ( نامہ نگار) واپڈا کے با وثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ پسنی شہر میں چارہزارسے زائد ائیرکنڈیشن نصب ہیں کچھ گھرایسے ہیں جہاں نو سے دس کے قریب ائیرکنڈیشن نصب ہیں جو غیرقانونی طریقے سے بجلی استعمال کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واپڈا انٹیلی جنس سے وابستہ ادارے اس سلسلے میں ثبوت جمع کررہے ہیں کہ آیا یہ غیرقانونی ائیرکنڈیشن کیسکو اہلکاروں نے نصب کرکے دیئے ہیں یا لوگوں نے خود غیرقانونی طریقے سے لگائے ہیں واپڈا ذرائع نے بتایا کہ پسنی سٹی میں صرف پچاس صارفین ایسے ہیں جو ائیرکنڈیشن کے بل ادا کررہے ہیں باقی جتنے ائیرکنڈیشن صارفین ہیں وہ غیرقانونی طریقے سے بجلی استعمال کررہے ہیں جس سے واپڈا اور کیسکو کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔واپڈا انٹیلی جنس ادارے اس بات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ ہر ائیرکنڈیشن صارفین سے کچھ نامعلوم افرادماہانہ پندرہ سو سے دوہزار روپے تک ایک ائیرکنڈیشن کی رقم بطوربھتہ وصول کررہے ہیں اور انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مذکورہ نامعلوم افراد کیسکو کے اہلکار بھی ہوسکتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ واقعی بھتہ وصول کرنے والے کیسکو اہلکار ہیں ،ذرائع نے بتایاکہ غیرقانونی طورپر بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف عنقریب کارروائی ہوگی ۔
تازہ ترین