خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر محمد آصف نے بتایا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کل 7 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
انسدادِ پولیو مہم پشاور، نوشہرہ، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں میں چلائی جائے گی۔
پاک افغان مہاجرکیمپس اور مخصوص یونین کونسلز میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کوآرڈینیٹر محمدآصف نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 14 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔