• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پر اتحادیوں کے خدشات پر آج میٹنگ بلائی ہے، اسحاق ڈار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ پر اتحادیوں کے خدشات پر آج میٹنگ بلائی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کے لیے 16.3 بلین ڈالرز درکار ہیں، جمعے کو تفصیلی میٹنگ ہوئی، جس میں مراد علی شاہ، شیری رحمٰن اور خورشید شاہ بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں تفصیل سے بات ہوئی، کافی روڈ میپ بنا لیا ہے، ہماری آج دوبارہ میٹنگ ہو رہی ہے، یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، 16بلین میں سے 11بلین ڈالرز سے سندھ میں ہی تعمیرات اور بحالی کا کام ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ایسی تعمیرات ہوں کہ دوبارہ سیلاب آئے تو زیادہ نقصان نہ پہنچے، کوشش کی کہ ایک روڈ میپ بن جائے، میثاق جمہوریت بنا لیں، معیشت کا گرتا ہوا گراف اب رک گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے متعلق ریلیف کا کام ہو چکا ہے، جہاں تک بحالی کے کام کی بات ہے اس پر رپورٹ بنائی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق 30 ارب ڈالرز کے نقصانات ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے چارٹر آف اکانومی بنانے کی کوشش کی، بجٹ کے بعد چارٹر آف اکانومی کے لیے ہم کوشش کریں گے، نہیں پتہ کب تک حکومت اور کب اپوزیشن میں ہوں گے۔

وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ہر بار بجٹ پیش کرتے ہوئے کوشش کی کہ چارٹر آف اکانومی بنالیں، ایٹمی دھماکے کیے تو ہم پر بدترین پابندیاں لگا دی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید