وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے کویت سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم یاسر کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا۔