حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل نے دوران گفتگو ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں قائدین نے جلد اسلام آباد میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بات کریں گے۔