• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غرق شدہ ٹائیٹینک دکھانے کیلئے مسافروں کو لے جانے والی آبدوز لاپتہ

لاپتہ ہونے والی آبدوز
لاپتہ ہونے والی آبدوز

بحر اوقیانوس میں سیاحوں کیلئے استعمال ہونے والی آبدوز لاپتہ ہوگئی، آبدوز میں سیاحوں کو ٹائیٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے لے جایا جاتا تھا۔

بوسٹن کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ آبدوز کی تلاش کی جارہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آبدوز میں موجود افراد کی تعداد کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔ جو نیو فاؤنڈلینڈ اور کینیڈا کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

یاد ہے کہ 1912میں ٹائیٹینک جہاز ڈوبنے سے 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید