• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا پرویز الہٰی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور پاؤں سوجے ہوئے تھے، پرویز الہٰی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اس لیے ملنے گیا، ہمارے خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں۔

جیو نیوز کی جانب سے چوہدری شجاعت سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پرویز الہٰی ق لیگ میں واپس آ رہے ہیں؟ جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی ہماری پارٹی میں ہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید