• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی پیدائش پر سرکاری اداروں کے ملازمین پوری سروس میں 3، 3 بار مکمل تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں لے سکیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھٹی کے بل 2023ء کی توثیق کردی۔

بل کے مطابق خواتین ملازمین پہلی بار 180 دن، دوسری بار 120 دن زچگی کی چھٹی لے سکیں جبکہ تیسری بار خواتین کو 90 دن کی چھٹی مل سکے گی۔

بل کے مطابق مرد سرکاری ملازمین 3 بار 30، 30 دن کی چھٹی حاصل کرسکیں گے۔

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیر انتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید