• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورۂ چین

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی چیف آف جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیو ژینلی سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 تا 22 جون چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان جاری دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاک چین دوستی قابل قدر ہے اور اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات ہر طرح کی آزمائش سے نبرد آزما ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی اور تربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چین کی سول اور ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل ساحر شمشاد نے چینی اسٹیٹ قونصلر، وزیر خارجہ اور دیگر اہم فوجی و سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے ہر طرح کے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید