• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: اسد عمر، شاہ محمود کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں ضمانت کےلیے دائر درخواستوں پر سماعت کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ پٹیشنرز اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ہائیکورٹ کے باہر گاڑی میں ہیں، باہر پولیس نے ناکہ لگایا ہوا ہے گاڑی سے نکلے تو گرفتار ہوجائیں گے۔

عدالت نے کہا کہ ایسے کیسے گرفتار ہو جائیں گے؟ کیا کوئی عدالتی نظیر موجود ہے کہ کسی کو بغیر پیشی ضمانت ملی ہو؟ جس پر اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پیش ہوئے بغیر ضمانت ملنے کی نظیر موجود ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم کل تک کا وقت دے دیتے ہیں درخواست گزار پیش ہوجائیں، وکیل نے جج سے درخواست کی کہ آپ اس درخواست کو حمزہ شہباز کیس کی طرح حفاظتی ضمانت میں تبدیل کر دیں۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون واضح ہے، حفاظتی ضمانت نہیں دے سکتے، درخواست گزار عدالت میں موجود نہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید