راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں محکمہ صحت کی انسداد خسرہ ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
محکمہ صحت کی ٹیم خسرہ سے بچاؤ کی مہم کیلئے رتہ امرال پہنچی تھی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے ٹیم میں شامل خواتین کو ہراساں کیا، منع کرنے پر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
محکمہ صحت کی ٹیم نے تھانہ رتہ امرال کو تحریری طور آگاہ کردیا ہے۔
ٹیم پر تشدد کے 3 ملزمان گرفتار
بعد ازاں پولیس نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم پر تشدد کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت احسن، اعجاز اور شان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) راولپنڈی فیصل سلیم نے واقعہ کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔