• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلروں نے سوشل میڈیا پر دھندا جما لیا


پاکستان میں انسانی اسمگلرز نے سوشل میڈیا پر دھندا جمالیا، یورپ تک پہنچانے کے جھانسے دیے جانے لگے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے کچا چٹھا کھول دیا۔

 فیس بُک اور ٹک ٹاک پر سہانے خواب دکھائے جانے لگے، واٹس ایپ پر رابطہ کرنے پر ترکیہ تک پہنچانے کے ریٹس بتائے جاتے ہیں، نارمل، وی آئی پی اور فل وی آئی پی پروگرام کے پیکیجز دیے جاتے ہیں۔

پنجاب سے کوئٹہ، کوئٹہ سے ایران اور ایران سے ترکیہ لے جانے کا سفر سڑک سے ہوتا ہے، پھر ترکیہ سے یونان کے لیے سمندری راستہ چنا جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ پیجز کو بلاک کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کا انتظار ہے۔

قومی خبریں سے مزید