• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایس جی میں شمولیت،سابق سفیر نے پاکستان کی مخالفت کی:سرتاج

Inclusion In Nsg Former Ambassador Resistance For Pakistan Sartaj
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا راستہ روک دیا، کہتے ہیں امریکا میں ایک سابق سفیر نے پاکستان کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور درست نہیں کہ ہماری پالیسی 70سال سے ناکام رہی،یہ تاثربھی درست نہیں کہ پاکستان تنہائی کا شکارہورہا ہے، نائن الیون کے بعد مسلمان ممالک پریلغارہوئی، پاکستان محفوظ اور پر اعتماد ہے، خارجہ پالیسیاں حالات کے پیش نظر بنتی ہیں۔

سرتاج عزیز نےکہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں، افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،مودی نے دومسلمان ممالک کے دورے کیے توکہا گیا کہ ہمارے ان ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں، بھارت کےساتھ حالیہ کشیدگی بڑھنے نہ دی۔

مشیر خارجہ نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی مشیر ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ہیں، بطور مشیر دنیا میں کہیں کم مائیگی کا احساس نہیں ہوا۔
تازہ ترین