• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم 47 کی بنیاد پر بنی حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرسکتے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس کھوکھلی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے دھاندلی زدہ نتائج کو اپنا کر اپنی سیاست ختم کرلی ہے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان سے کہتے ہیں وہ فارم 45 کے نتائج تسلیم کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پر الیکشن نتائج کا فیصلہ کرے، از سر نو نتائج مرتب کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے، ایک بھائی کو وزیراعظم بنوادیا، بیٹی وزیراعلیٰ بن گئی، سمدھی رہ گئے تو انہیں ڈپٹی وزیراعظم بنادیا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، پنجاب میں گندم کی قیمت پر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب عوام کے شعور کی سطح بلند ہوچکی ہے، نواز شریف اب کچھ نہیں کرسکتے۔

قومی خبریں سے مزید