فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر وزیراعظم میاں شہباز شریف آج فرانس میں منعقدہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جو 22 سے 23 جون تک جاری رہے گی۔
اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے وزیراعظم میاں شہباز شریف گزشتہ روز وفد کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے تھے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وفد میں وفاقی وزراء چوہدری ایاز صادق ، محترمہ شیری رحمان، محترمہ غوث بخش پاشا، محترمہ مریم اورنگ زیب اور دیگر افسران شامل ہیں۔
وفد کے ہوٹل پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد، یوتھ اتحاد کے چوہدری یاسر مردان، چوہدری عبدالقادر ، سیکریٹری فیصل سیعد، جوائنٹ سیکریٹری جنرل راجہ محمد علی نے ان کا پُر تباک اسقبال کیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تھوڑی دیر آرام کے بعد وفد کے ارکان کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو کے لئے منعقدہ اجلاس منعقد اور عشائیہ میں شرکت کی۔
پیرس میں ہونے والی اس کانفرنس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیراعظم کی واپسی 23 جون کو ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب متوقع ہے۔