• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے 727 ملین ڈالر کا پروجیکٹ شروع کیا ہے، اسحاق ڈار

فوٹو بشکریہ قومی اسمبلی ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ قومی اسمبلی ٹوئٹر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے727 ملین ڈالر کا پروجیکٹ شروع کیا ہے، سیلاب متاثرین کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 50 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جن میں 25 ارب وفاقی حکومت دے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کےفور منصوبے کیلئے 3 بلین ڈالر سندھ حکومت، 3 بلین ڈالر وفاقی حکومت دے گی، کےفور منصوبے کیلئے طے پایا ہے کہ وفاقی حکومت اپنا حصہ ڈالے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دو  دنوں میں طے کیا کہ بجٹ ہوجائے تو ماسٹر پلان بنایا جائے، 16 ارب میں آدھا حصہ وفاق ڈالے گا اور آدھا حصہ صوبہ ڈالے گا، اچھے فیصلے ہوئے ہیں جو اس ہاؤس کے سامنے رکھ دیے ہیں، اسکولوں کے پروجیکٹس میں وفاقی حکومت آدھا حصہ ادا کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت میچنگ بیسز پر صوبے کے ساتھ تعاون کرے گی، بلوچستان کے بنیادی ایشوز حل کر دیے گئے ہیں، بلوچستان کے تمام امور اتفاق رائے سے حل کیے گئے ہیں، یہ جامع پلان 15جولائی سے شروع ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید