ابوظبی پورٹس کا کراچی پورٹ ٹرسٹ سے معاہدہ ہوگیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اےای) اور پاکستان میں پورٹ نگرانی سے متعلق 50 سال کا رعایتی معاہدہ ہوا۔
معاہدے کے تحت ابوظبی کا گروپ 10 سال میں کراچی پورٹ کے انفرااسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ترقیاتی کاموں میں پورٹس برتھ کو گہرا کرنا اور بحری جہازوں کیلئے جگہ کو بڑھانا شامل ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق کنٹینر اسٹوریج ایریا میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ ٹرمینل کے تمام آپریشنز امریکی ڈالر میں طے کیے گئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق کراچی پورٹ ٹرمینل سے 55 ملین ڈالرز کی سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔ معاہدے کے تحت ابوظبی پورٹس گروپ اکثریتی شیئر ہولڈر ہوگا۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی گروپ انتظام چلانے اور ترقی کے لیے خدمات انجام دے گا اور کراچی پورٹ کے ایسٹ وہارف میں برتھ 6 سے 9 تک کا نظام چلائے گا۔