بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے 12.91 کروڑ مالیت کا عالیشان گھر اور 1.5 ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے۔
شاہ رخ خان اور اِن کی اہلیہ، گوری خان کی بیٹی سہانا خان کا شمار انڈسٹری کے مشہور ترین سیلبرٹیز کے بچوں میں ہوتا ہے۔
23 سالہ سہانا خان باقاعدہ طور پر اپنے کیریئر کا آغاز بھی کر چکی ہیں اور آج کل وہ اپنی پہلی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ کے سبب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سہانا خان ایک مقبول ترین بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سوہانا خان پیشہ ورانہ محاذ پر دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہیں۔
دوسری جانب ’فری پریس جرنل‘ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان حال ہی میں تین شاہانہ گھر کی مالکن بن گئی ہیں۔
سہانا خان نے علی باغ میں 12.91 کروڑ کے تین پرتعیش گھر اور 1.5 زرعی اراضی خریدی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سہانا کی شاہانہ جائیداد تھل گاؤں میں واقع ہے جو کہ علی باغ اور کہیم بیچ کے قریب ہے۔