اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ہفتے میں ہیٹ اسٹروک سے 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق 4 افراد کو پمز اسپتال لایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد اور جمعرات کو ایک شخص کی موت ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے 1 موت روات اور 1 بگا جبکہ 1 موت کلرسیداں کے علاقے میں ہوئی۔