• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے چین کےلیے کارگو سروس کا آغاز کردیا۔

این ایل سی نے اسلام آباد اور کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک کارگو سروس شروع کردی ہے۔

دو طرفہ تجارت کے تحت این ایل سی کے ٹرکوں کا قافلہ برآمدی سامان لے کر چین روانہ ہوئے تھے جو خنجراب پاس کے راستے چین کے سرحدی شہر میں داخل ہوگئے۔

مطلوبہ کسٹم اور امیگریشن مراحل طے کرنے کے بعد این ایل سی ٹرک کاشغر کی طرف روانہ ہوگئے۔

واپسی پر ٹرک درآمدی سامان لے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچیں گے۔

کارگو سروس سے چین، پاکستان، کرغیزستان، قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں مدد ملے گی۔

چین کے راستے قازقستان اور کرغیزستان کے لیے ٹرکوں کے ایک اور قافلے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

ان ممالک تک تجارتی سامان کی ترسیل 4 ملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے اور بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید