راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اموات ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئی ہیں۔
گرمی جانیں لے گئی مگر اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے ایئرکنڈیشن اب تک خراب ہیں۔
ایمرجنسی، سرجیکل، سی سی یو اور آئی سی یو کا کولنگ سسٹم کئی ماہ سے سروس سے محروم ہے جس کے باعث کئی ڈاکٹر بھی ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے ہیں۔
ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کولنگ سسٹم میں بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز اسلام آباد میں شدید گرمی کا راج رہا۔