• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی پر شو کے دوران تنقید کیوں کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 2 میں نوازالدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی پر تنقید کر دی۔

 سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2  میں بطور مہمان شرکت کرنے والی نوازالدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی کو شو کے دوران اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے پر سختی سے روک دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ عالیہ، براہ کرم غور سے سنیں، ہمیں آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس شو میں آکر آپ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں گی تو ایسا نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اس حوالے سے گھر کے اندر اور باہر بہت کچھ کہا اور سب کو پکڑ کر اپنی کہانی بتائی تاکہ آپ کو دیکھا اور سنا جائے۔

سلمان خان نے کہا کہ لیکن میں آپ کو یہ واضح کر دیتا ہوں کہ یہاں ایسا نہیں ہونے والا ہے۔

عالیہ صدیقی نے جب سلمان خان کی یہ وارننگ سنی تو وہ بالکل حیران رہ گئیں۔

اُنہوں نے سلمان خان کو اتنے غصّے میں دیکھنے کے بعد اعتراف کیا کہ وہ شو کےقواعد سے لاعلم تھیں اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ شو میں مزید اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات نہیں کریں گی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید