• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی ملٹری کورٹس کیخلاف درخواست پر وضاحت

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواست کے حوالے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

اپنے بیان میں جواد ایس خواجہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق میرا موقف نیا نہیں، 2015 میں بطور جج بھی رائے تھی سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست کو ذاتی یا خانگی معاملات قرار دینے والے دوسروں کو گمراہ کر رہے ہیں، میری درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں نہیں۔

سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان سے میری رفاقت 46 برس پرانی ہے، حامد خان سے ان درخواستوں کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 15سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی، میری درخواست مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید