• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مشہور یوٹیوبر دیوراج پٹیل ٹریفک حادثے میں چل بسے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے مشہور یوٹیوبر دیوراج پٹیل ٹریفک حادثے میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوراج ایک ویڈیو بنانے کیلئے راجن پور جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔

دیوراج پٹیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بولتے نظر آتے ہیں کہ پلیز آپ لوگ مجھے کمنٹ میں گالیاں نہیں دیا کریں، دل سے برا لگتا ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

یوٹیوبر کی موت پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بپیش بیگھال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیوراج پٹیل کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر آنجہانی یوٹیوبر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید