ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر لیہ میں فراڈ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرا کے سرکل آفیسر انٹی کر پشن کو انوسٹی گیشن آفیسر مقرر کر دیا ہے، لیہ کے محبوب علی خان نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب ترین کو درخواست دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ انچارج کمپیوٹر سنٹر لیہ ، تحصیل دار محال لیہ اور دیگر اہلکاروں نے ملی بھگت کر تے ہو ئے میری 142کینال اراضی محمد شریف کے نام کر کے میرے ساتھ دھوکہ فراڈ کیا ہے اور جعل سازی کی ہے جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب ترین نے تھانہ انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا، جبکہ سرکل آفیسر مجیب الرحمن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔