بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے ’ہفتہ برائے برطانیہ بھارت‘ منانے کیلئے تقریب میں مدعو کیا ہے۔
کچھ ہفتے قبل سونم کپور نے شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے موقع پر ایک کنسرٹ سے بھی خطاب کیا تھا اور میڈیا کی توجہ سمیٹی تھی۔
سونم اپنے خاوند آنند آہوجا اور صاحبزادے وایو کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔
والدہ بننے کے بعد سے سونم اسکرین سے دور اور فیملی کے قریب ہیں۔
ان کا تعارف صرف اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ دنیا میں انہیں ایک بہترین فیشن ماڈل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اپنی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر تقریب منعقد کریں گے جو 26 سے 30 جون تک منائے جانے والے ’ہفتہ برائے برطانیہ بھارت‘ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
28 جون کو منعقدہ تقریب میں سونم کپور بھارت کی نمائندگی کریں گی۔