پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نمازِ عید کے اجتماعات ہوں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری آبائی علاقے نواب شاہ میں عید منائیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن آبائی گاؤں عبدالخیل میں نمازِ عید ادا کریں گے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری باغ جناح پولو گراؤنڈ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اہل خانہ کے ساتھ امریکا میں عید منائیں گے۔
پیر پگارا آبائی علاقے پیر جو گوٹھ خیرپور میں نمازِ عید ادا کریں گے۔