فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد میں چھ اور سات سال کی دو لڑکیاں اور 12 سال کا لڑکا شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول عزیزوں سے عید مل کر واپس آرہے تھے کہ اس دوران گاڑی کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی رپورٹ میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔