نوشہروفیروز میں مورو کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور شخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بس کی دومیل کے مقام پر کا سے ٹکر ہوئی۔
لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مورو اور نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مورو سول اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
جاں بحق اور زخمیوں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔