• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے تمام وعدے پورے کریں گے، جو تباہی ہوئی ہے اسے ریکور کرنا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اپنے تمام وعدے پورے کریں گے، جو تباہی ہوئی ہے اسے ریکور کرنا ہے، پچھلے 10 روز میں آئی ایم ایف کو آمادہ کیا، چاہتے تھے آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ سے زیادہ کا نہ ہو۔

وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد لاہور میں اہم پریس کانفرنس میں عوام کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان بھی موجود تھے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدہ میں بہت دلچسپی لی، وہ قوم پر 215 ارب روپے کا ٹیکس لگانے سے ہچکچارہے تھے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف نہ بھی ہوتا تو پلان بی موجود تھا، پلان بی میں بھی ہم نے ڈیفالٹ نہیں کرنا تھا، جمہوریت کی طرح فسکل ڈسپلن بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کیپٹل مارکیٹ ویلیو 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی تھی، ہماری گیس پائپ لائن دنیا میں سب سے طویل ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی طور پر بہت بڑا نقصان ہوا، یہ لوگ ملک کے اندر اور باہر مایوسی پھیلاتے رہے۔ اللّٰہ کا شکر ہے ہم نے ہر ادائیگی وقت پر کی ہے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ہے، یہ میرا ایمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کے تعاون پر بھی ان کے بہت مشکور ہیں، ہم اپنے تمام وعدے انشا اللّٰہ پورے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید