• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کے باعث حجاج بیمار ہونے لگے، سعودی وزارت صحت

تصویر۔۔ بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر۔۔ بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران گرمی کے باعث حاجیوں کے بیمار ہونے کے کیسز بڑھنے لگے۔

وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ میں 11 ہزار کے قریب حاجی گرمی سے متاثر ہوئے، متاثرین کو مختلف طبی مراکز میں امداد دی گئی۔

سعودی وزارت صحت نے انتباہ کیا ہے کہ حاجی دھوپ میں چھتری کے بغیر نہ نکلیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ حاجی پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دیر تک قطاروں میں کھڑے نہ ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید