امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، مسلم دنیا لائحہ عمل تشکیل دے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ناپاک جسارت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سویڈن کے سفیر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائے، افسوس ناک امر یہ ہے کہ اسٹاک ہوم پولیس نے بےحرمتی کی اجازت دی۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمران ان حرکتوں پر جاندار موقف اپنانے میں ناکام رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شعائر اسلامی کی توہین سے 2 ارب مسلمانوں کے دل زخمی ہوتے ہیں، اسلاموفوبیا کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، مسلم دنیا لائحہ عمل تشکیل دے۔