• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے پہلے روز تمام پروازیں جدہ سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور کے لیے پہلی حج پرواز پی کے 760 دن 3 بج کر 20 منٹ پر پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی کے 832 دن 3 بج کر 35 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور کے لیے پہلی حج پرواز پی کے 740 شام 6 بج کر 35 منٹ پر پہنچے گی۔

قومی خبریں سے مزید