وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی ناظم الامور پینگ چنکسو کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئی پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی ناظم الامور پینگ چنکسو سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے چین کی ناظم الامور کو معیشت میں استحکام کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے متعدد محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر چین کی ناظم الامور نے معاشی استحکام بحال کرنے کے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
چینی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ چینی حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔
ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات چیت بھی ہوئی۔