• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدہ پاکستانی معیشت کو استحکام دیگا: موڈیز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔

موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طویل مدتی استحکام کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی، آمدنی بڑھانا ہو گی، قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ بلند شرحِ سود اور مہنگائی حکومتی اخراجات اور کاروباری سرمایہ کاری پر اثر انداز رہے گی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہو گی۔

موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنانسنگ سے کثیر الجہتی اور دو طرفہ ذرائع سے فنڈنگ کے حصول کا راستہ ہموار ہو گا، بیرونی قرضوں کی ادائیگی بلند رہے گی۔

موڈیز کی جانب سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لے گا۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں آمدنی بڑھانے کے اقدامات عمل میں لانا امتحان ہو گا، پاکستان کو طویل عرصے کا بیرونی فنڈنگ پلان آئندہ چند برسوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے چاہیے۔

موڈیز نے مزید کہا ہے کہ ایسا ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں ممکن ہے، تاہم آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام کا اندازہ الیکشن کے بعد ہو گا۔

موڈیز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام طے کرنا وقت طلب ہو گا، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے سوا لمبے عرصے تک قرضوں کا حصول دشوار ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید