• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نگلیریا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا، سروسز اسپتال میں زیر علاج

لاہور میں نگلیریا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا، 32 سالہ مشتبہ مریض سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نجی لیبارٹری سے کرائے گئے ٹیسٹ میں مریض کو نگلیریا کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نگلیریا کے مشتبہ مریض کو سر درد اور بخار ہونے پر سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ نگلیریا کا مشتبہ مریض سروسز اسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں زیر علاج ہے۔

صحت سے مزید