ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے ملک میں 9 نئے صوبے بنانے کی تجویز دے دی۔
ایک انٹرویو میں مرزا آفریدی نے کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں تین، تین صوبے بنانے چاہئیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ کراچی، فاٹا اور ہزارہ کو بھی الگ الگ صوبہ بننا چاہیے۔
مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت حصہ ملتا رہے گا۔