• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔

صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا۔

صدارتی آرڈر 2023 کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 885 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آرڈر کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گئی۔

سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گئی۔

2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

ججز کی تنخواہوں سے متعلق آرڈر پر وزارت قانون کی وضاحت

ججز کی تنخواہوں سے متعلق صدارتی آرڈر پر وزارت قانون و انصاف نے وضاحت کر دی۔

وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید