کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں سر پر وزنی شے گرنے سے سویا ہوا 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کٹی پہاڑی پر گھر کے باہر سو رہے تھے کہ ان کے سر پر کوئی چیز آ کر گر گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد پر زیرِ تعمیر مکان کا حصہ گرا ہے۔
جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔