• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹائون کا رہائشی نو جوان 17ماہ سے حیدر آباد جیل میں قید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹائون کا رہائشی 20 سالہ اسد ولد سلمان گذشتہ 17 ماہ سے حیدر آباد کے جیل میں اس جرم کی سزا کاٹ رہا ہے جس کا وہ کبھی مرتکب ہی نہیں ہوا۔محمد اسد 27 جنوری کو گھر والوں سے ناراض ہوکر گھر سے نکل گیا تھا ،اسد کے والد سلمان اور انکے گھر والوں کی جانب سےطویل تلاش کے بعد انہیں معلوم ہو اکہ انکا بیٹا حیدر آباد میں قید ہیں جہاں پر وہ دادو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر اسے اس جرم میں جیل کی سلاخوں کےپیچھے ڈالا گیا جس کا وہ کبھی مرتکب ہی نہیں ہوا تھا،دادو پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر15/28 درج کیا۔اسد پولیس اہلکاروں کو چیخ چیخ کہ کہتارہا کہ میں سچا پاکستانی ہوں اور میرا کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کا رہائشی ہوں لیکن پولیس اہلکاروںنے اس کی ایک نہ سنی اور حیدر آباد کی عدالت نےاسد کوفارن ایکٹ کے تحت 6 ماہ قید کی سزا کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم سناچکی تھی،اسد کے والد سلمان نے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ انکا بیٹا فارن ایکٹ کے مقدمے میں حیدر آباد کے جیل میں قید ہے تو انہوںنے اپنے تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ آئی جی سندھ اور دیگر حکام سے رابطہ کیا جس پر آئی سندھ اے ڈی خواجہ نے کیس کی از سر نو تحقیقات کا حکم دیا اور پولیس حکام کی جانب سے مقدمہ کی ازسر نو تحقیقات کی گئی جس میں تمام دستاوزیزات کی روشنی میں یہ بات واضح ہوئی کہ اسد ایک پاکستانی شہر ی ہے اس پر غلط مقدمہ بنایا گیا تھا۔
تازہ ترین