• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے وی ایل سی کے 6 افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل ایس) کے 6 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اے وی ایل ایس کے 6 افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ سچل تھانے میں ڈکیتی، اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر عدالتی حکم پر درج کیا گیا، مدعی کے بھائی کو اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اے وی ایل سی کے افسران اور اہلکاروں نے 19جون کو میرے بھائی کو بغیر وارنٹ گرفتار کر کے اُس پر بدترین تشدد کیا۔

متن کے مطابق اہلکار گھر پر چھاپے کے دوران قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری طرف اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی چھیننے کی واردات کی تحقیقات کےلیے گئے تھے، جس نمبر سے ٹیکسی بک کرائی وہ مدعی کے چھوٹے بھائی کا تھا۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق حراست میں لینے پر نوجوان نے موبائل فون چھن جانے کا بتایا، تفتیش کے بعد نوجوان کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید