• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نااہلی کیلئے عدلیہ کو صرف استعمال کیا گیا، حامد خان


تحریک انصاف کے رہنما اور ماہرقانون حامد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی ہوچکا تھا اور عدلیہ کو صرف استعمال کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے تھے کہ وہ عدلیہ کو ہینڈل کرلیں گے مگر انہیں بعد میں احساس ہوا کہ ایسا نہیں ہوسکے گا۔

ماہر قانون نے مزید کہا کہ دراصل معاملات نواز شریف کے ہاتھ سے نکل چکے تھے، انہیں نااہل کرنے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو لوگوں کی پہچان نہیں ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے۔

حامد خان نے یہ بھی کہا کہ اتنی بڑی پارٹی جہاز کے ہاتھوں ہائی جیک ہوگئی، جو جہاز سے آئے انہیں واپس جانے کے لیے جہاز کی ضرورت نہیں پڑی۔

قومی خبریں سے مزید