دو برس پہلے ٹائٹن کی سیاحت کرنیوالے شخص جاڈن پین (Jaden Pan) نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ٹائٹن خراب ہوئی تو اوشن گیٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ سو جاؤ، کچھ نہیں ہوگا۔
جاڈن پین نے بتایا کہ اسے محسوس ہوا کہ جیسے کمپنی کے سربراہ اسٹاکٹن رش مذاق کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو برس پہلے ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد ہی ٹائٹن کی بیٹری خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24 گھنٹے پھنسی رہی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت اسٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھا کہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پر واپس نہیں جا پارہی تھی، مگر خوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ ٹائٹن کے حادثے میں ٹائٹن سربراہ اور پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد سمیت 5 افراد مارے گئے تھے۔