• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گاڑی سے خواتین کو ٹکر مارنے کی خطرناک ویڈیو سامنے آگئی


بھارت میں گاڑی کی خواتین کو ٹکر مارنے کی خطرناک ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں 19 سالہ نوجوان کی گاڑی صبح چہل قدمی کرنے والی 3 خواتین سے ٹکرا گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ماں بیٹی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک خاتون کا اسپتال میں علاج جاری ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرنے والی خاتون کی عمر 45 اور اس کی بیٹی کی عمر 25 سال تھی جو باقاعدگی سے حادثے کی جگہ پر صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد نوجوان کار ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پاس سے گزرنے والے شہری نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید