• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و دلیری کا اعتراف خود دشمن نے کیا، 17 ہزار فٹ کی بلندی پر گلتری میں دفاع وطن کا حق مثالی فرض شناسی سے ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان اپنے نام کی طرح شیر بن کر دشمن پر جھپٹا اور اسے مار بھگایا، قوم اپنے شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ان کے بلندی درجات کی دعا کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کی بےحرمتی سے ندامت کی سیاہ تاریخ لکھی گئی، 9 مئی واقعات سے دنیا خصوصاً دشمنوں کو پیغام گیا کہ ہم اپنے شہداء کی عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید پہلے نشان حیدر ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

قومی خبریں سے مزید