سربراہ خالصتان ٹائیگر فورس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں مظاہرے کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امرتسر میں خفیہ ایجنسی را کےضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر سکھوں نے مظاہرہ کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ مظاہرین نے خفیہ ایجنسی را کے خلاف پوسٹرز اٹھا کر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نےخفیہ ایجنسی را پر ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔
واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18جون کو گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔